دارالعلوم انوار مصطفٰی اکاب علماء ومشائخ کی نظرمیں
الحمدللہ اس وقت دارالعلوم انوار مصطفی سہلاؤ شریف مدرسہ اہل سنت کی صف میں ایک نمایا اور ممتاز مقام رکھتا ہے۔ ہند و پاک کے سرحدی علاقہ اور مغربی راجستھان کے ضلع باڑمیر کے ریتیلے ٹیلوں کے درمیان سہلاؤ نام کی ایک چھوٹی سی آبادی ہے۔ جسے اہل دل اور عقیدتمند لوگ “سہلا ؤ شریف” کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ یہاں سہلاؤ شریف اور گرڈیہ کے بیچ و بیچ علاقہ تھر کے عظیم ولی قطب تھر حضرت پیر سید حاجی عالی شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ ہے جو ایک زمانے سے عوام و خواص کا مرکز ِ عقیدت رہی ہے۔آپ ہی کی درگاہ سے متصل دارالعلوم انوار مصطفیٰ صحرائے تھر کے لک و دک اور چتیل میدانوں میں قال اللہ و قال رسول اللہ کی صدائیں بلند کر رہاہے ۔ا س ریگستان اور بنجر علاقے میں مجاہدِتھر نمونۂ اسلاف حضرت پیر سید کبیر احمدار شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور آپ کے شہزادگان بالخصو ص نورالعلماء حضرت علامہ الحاج سید نور اللہ شاہ بخاری، نے دارالعلوم انوار مصطفٰی اور اس کے زیرِنگرانی چلنے والے مکاتب و مدارس، اور نشریاتی، دعوتی و اصلاحی تنظیموں و کمیٹیوں کے ذریعہ تعلیم و تعلم کی نشرو اشاعت ،مسلک اعلیٰ حضرت کی پاسبانی اور دین و سنیت کی خدمات کا جو بیڑا اٹھایا ہے ۔ یہ یقیناً یہ آپ کا قابل ِ صد ستائش عمل ہے ۔
تاریخی اعتبار سے راجستھان کا یہ علاقہ ”علاقۂ تھار “قدیم صحرائے عرب کے بہت حد تک مشابہ ہے بھیڑ بکریاں، اونٹ اور گھوڑے اور دیگر جانور وں کو کثرت سے پالنے کا شوق و رواج، دینی اور دنیاوی ترقیات سے بہت دور، جاہلانہ رسوم و رواج کی زیادتی، حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود بہت سے علاقوں میں ابھی تک کھیتی اور پینے کا پانی کا انتظام نہ ہونا، بارش کے پانی کو انتہائی احتیاط کے سات اپنے اپنے ٹانکوں (کنوؤں) میں جمع کرنا، پھر اسی پانی سے سال گزر بسر کرنا ،ذات و برادری پر تفخر …… مسلمان میں زیادا تر مسلمان کھیتی کا کام کرتے ہیں (وہ بھی ریتیلاعلاقہ ہونے کی وجہ سے کوئی خاص پیداوار بھی نہیں ہوتی ) ان سب کے سات مخالفین کی بھی کمی نہیں ،چاروں طرف سے بد مذھبوں کی یلغار کے ساتھ ساتھ کچھ اپنے بھی بد خواہ ایسے دشوار گزار ماحول اور پر آشوب علاقے میں دین و سنیت کی یہ خدمت گزاری یقیناً ایک سخت سے سخت مجاہدہ ہے…… گو نیز و تند ہوا ،آندھیوں کی رفتار اور بجلیوں کی چمک کے ساتھ طوفان بھی اُٹھ رہے ہیں ۔مگر ایک درویش کی ہمت اور کوشش و کاوش ،بزرگوں کے فیضان اور نصرت خداوندی کا نتیجہ ہے کہ اسلام کی شمع اس بنجر علاقے میں فروزاں دیکھائی دے رہا ہے ۔
فانوس بن کے جس کی حفاظت ہوا کرے
وہ شمع کیا بجھے جسے جس روشنی کو خدا کرے
اب ہم ذیل میں دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلا ؤ شریف اور اس کی بانی، ذمہ داران ، اساتذہ اور اراکان کی دینی اورمذہبی ، دعوتی اور اصلاحی اور تعلیمی کار کردگی پر مستمل اکابر علما ء و مشائخ کے تاثرات پیش کرتے ہیں ، جس سے بخوبی معلوم ہوگا کہ دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف نے اپنی اس مختصر سی مدّت میں کتنے عظیم کارہائے نمایا ں انجام دیئے ہیں۔
۞شیخ طریقت، گل ِگلزارے قادریت و برکاتیت حضرت پروفیسر سید محمد امین میاں قادری، سجادہ نشین خانقاہ عالیہ برکاتیہ، مارہرہ شریف، ضلع: ایٹہ (یو پی)
فقیر برکتی سید محمد امین خادم سجادہ درگاہ برکاتیہ مارہرہ مطہر ہ ۲۴جون ۲۰۱۲ءمطابق مطابق ۳ شعبان المعظم ۱۴۳۳ھ کو دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلا ؤ شریف کے جلسہ دستار بندی میں حاضر ہوا ۔ دارالعلوم کی عمارت، اساتذہ کی محنت اور ہمت و حوصلے کو دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا، ماشاء اللہ دارالعلوم ترقی کی منازل تیزی سے طے کر رہا ہے ۔جملہ برادران ِ اہل سنت سے تعاون کی گزارش ہے ،اللہ کسی کی نیکی ضائع نہیں فرماتا ۔(ماخوذ :از معائنہ رجسٹر دارالعلوم ھٰذا )
۞آفتاب شریعت مہتاب طریقت شہزادۂ شاہ جیلاں حضرت پیر سید تاج حسین شاہ جیلانی قادری پنجتنی آستانہ عالیہ قادریہ سانگرہ شریف پاک ….
آج مؤرخہ ۱۰ جماد الاولیٰ ۱۴۳۶مطابق یکم مارچ ۲۰۱۵ءبروز اتوار مدرسہ دار العلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف میں حاضری ہوئی متصل درگاہ پیر سید حاجی عالی شاہ رحمۃ اللہ علیہ ماشاء اللہ بہترین انتظام اور بہترین کارکردگی دارالعلوم کی ہے اللہ تعالیٰ ہمیشہ اس دینی ادارے کو تاقیامت شاد و آباد رکھے اور حصول علم کا ذریعہ بنائے آمین۔
۞مفتی اعظم را جستھان حضرت علامہ الشاہ مفتی محمد اشفاق حسین نعیمی – سربراہ اعلیٰ دارالعلوم اسحاقیہ، جودھپور
دارالعلوم انوار مصطفی سہلا ؤ شریف بموقع سالانہ اجلاس” جشن دستار بندی و ختم بخاری شریف عزیز القدر مولانا الحاج سید نور اللہ شاہ بخاری دعوتِ پر خلوص پر حاضر ہوا ۔ ماشاءاللہ دارالعلوم کی عمارت اور کلاس وائز کمرے جات اور تعلیمی رپورٹ پڑھ کر دل باغ باغ ہو گیا، اللہم زد فزد اللہ تعالیٰ اس اداراہ کو دن دونی رات ۔ اللہ اس دن کو دوبالا کرے۔آپ چوگنی ترقی فرمائیں اورنظر بد و شر و فساد ِحاسِدین سے محفوظ و مامون فرمائے اور اس ادارہ کے معاونین کے کاروبار اور عمر میں برکتیں عطا فرمائے ۔آمین. (تاثر بموقع افتتاح بخاریء۲۰۱۰)
۞نبیرۂ اعلیٰ حضرت، حضرت علامہ توصیف رضا خان صاحب، نائب۔ سجادہ نشین خانقاہ عالیہ رضویہ بریلی شریف و بانی و صدر آل انڈیا سنی جمیعت العوام……
دارالعلوم انوار مصطفی پچمائی نگر، سہلاؤشریف، باڑمیر (راجستھان) حضرت سید الحاج کبیر احمد شاہ بخاری کی سر برائی میں ایک ایسے علاقے مین دین متین کی خدمت سر انجام دے رہا ہے جو علاقہ ہر لحاظ سے پسماندہ ہے جہاں پینے کا پانی میسر نہیں ہے اور جہاں دن بدن بد عقیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور اس پورے علاقے میں مسلک اعلیٰ حضرت کا صحیح ترجمان یہی ایک ادارہ ہے اس ادارہ نے ایک مختصر سی مدّت میں جو دینی خدمات سر انجام دی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں ۔ گویا یہ ادارہ بد عقیدگی کی باڑکے آگے سد سکندری کا کام کر رہا ہے ۔لہٰذا اسد سکندری کو مستحکم اور مضبوط رکھنا ہم سب کا اولین فریضہ ہے۔ تمام تر مشکلات کے باوجود ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، آپ سےحضرات سے گزارش ہے کہ اس مستحکم ادارہ کی دامے، درمے، قدمے، سوخنے ہر طرح کی مدد فرما تے رہیں اور اس علم کی شمع کو فروزاں رکھیں۔یہ دارالعلوم آپ کی مدد کا مستحق ہے۔ (معائنہ رجسٹر دارالعلوم ھٰذا )
۞شیرے راجستھان حضرت علامہ مفتی شیر محمد خان صاحب رضوی، نائب مفتئ اعظم راجستھان و شیخ الحدیث دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور۔
آج مؤرخہ ۷ شعبان المعظم ۱۴۲۰ھ کو دارالعلوم انوار مطفیٰ سہلا ؤ شریف کے منتہی طلبہ کا امتحان لیا ، ماشاء اللہ طلبہ کی لیاقت ، تہذیب و تمدّن تسلی بخش ہے ، اللہ رب العزت اس اِدارہ کو دین محمدی کا مظبوط قلہ بنائے اور قبلہ پیر سید کبیر احمد شاہ بخاری بانی و سربراہ دارالعلوم ہٰذا اور ان کے شہزادۂ گرامی حضرت علامہ سید نور اللہ شاہ بخاری کو صحت و عافیت کے ساتھ مزید اس کی خدمت کی توفیق بخشے جو اس ادا رہ کو خون جگر پلا کر سر سبزو شاداب فرمارہے ہیں۔ دارالعلوم کے طلبائے عزیزچھپر کی عمارتوں اور ایک گھنے درخت کے نیچے بیٹھ کر قرآن پاک اور حدیث پاک اور دیگر علوم و فنون کی کتابوں کو پڑھتے ہیں اور چھپر ہی ایک عارضی مسجد میں نماز پنجگانہ ادا کرتے ہیں۔ بالکل اصحاب صفہ جیسا نقشہ ہے ۔ گویا یہ ادارہ ریگستان میں نخلستان کا کام انجام دے رہا ہے، یہ سب یہاں کے سادات کرام کی محنتوں اور و اساتذہ ئے کرام کی جدو جہد و صاحب مزار علیہ الرحمہ کا فیض ہے۔ (ماہنامہ اشرفیہ مئی 2008 صفحہ 54) نوٹ فرمائیں کہ حضرت مفتی صاحب کا یہ تاثر اسی زمانے کا ہے۔ جب ادارہ ابتدائی مرحلے سے گزر رہا تھا۔ (نوری)
۞ پیر طریقت ،نائب مفتی ِ کچھ حضرت علامہ و مولانا الحاج سید جہانگیر شاہ صاحب بخاری ۔ویجان، کچھ ،گجرات……
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ سلام مسنون بعد عرض گزارش ہے کہ یہ خادم قبلہ سات سال کے حاضر ہونے کا شرف حاصل ہوا تھا امروز حاضر خدمت ہونے کا شرف حاصل ہوا ہے دارالعلوم انوار مصطفیٰ کی وسعت اور تعلیم کا معائنہ دیکھ کر بندہ اسکو کرامت سے تعبیر کرتا ہے پیر طریقت علامہ الحاج سید نور اللہ شاہ سلمہ اللہ تعالیٰ کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطاکرے جن کی رات دن کی کاوش اور ان تھک محنت کا یہ ثمرہ ہے رب العزت ان کو عمر خضر عطا کرے اور دارین میں جزائے خیر عطاکرے آمین ۔
۞پیر طریقت الحاج سید جالال الدین صاحب چشتی ۔حطیب و امام مسجد غریب نواز ،وچیرمین غریب نواز ٹرسٹ،تاندلجا،بڑودا گجرات .
بعد سلام واضح ہو کہ دارالعلوم انوار مصطفیٰ کی ملاقات لی گئی ماشاء اللہ بڑا اچھا نظام ہے بہترین نظام ہے اور بڑے خدمت گزار اساتذہ حضرات ہیں یہ سب فیض سید عالیشاہ بابا اور کوششیں اور کاوشیں سید کبیر احمد شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی دعائیں بابا سید نور اللہ شاہ بخاری کو دینی خدمات کا نتیجہ نظر آیا دعا ہے کہ اس ادارے کو پر وردگار رحمت عالم ﷺ کے صدقے میں جائے جہانیاں جہاں گشت جلال الدین علیہ الرحمہ کی دعاؤں سے دن دونی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ
۞شہزادۂ مفتئ کچھ حضرت علامہ و مولانا پیر سید محمد امین شاہ باوا بخاری ،ویجان کچھ گجرات.
آج بتاریخ ۱۰ فروری ۲۰۱۴ءکو دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف کے بانی و سرپرست اعلیٰ نمونۂ اسلاف حضرت پیر سید کبیر احمد شاہ بخاری علیہ الرحمہ کے عرس چہلم میں شرکت کی اور یہ میری پہلی حاضری ہے۔اور سید صاحب قبلہ سے بہت اچھے تعلق تھے سید صاحب قبلہ نے اہلسنت کے لئے بہت بہترین کام کیا بالخصوص دارالعلوم انوار مصطفیٰ دینی قلعہ قائم فرماکر اپنے لئے ثواب جاریہ اور ہمارے لئے فیض کا دریا چھوڑ کر گئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ پیر صاحب قبلہ کو اجر عظیم عطا فرمائے اور ادارہ کو تا قیامت دائم و قائم فرمائے۔ آمین.
۞خلیفۂ حضور شیخ الاسلام حضرت علامہ و مولانا الحاج سید ذاکر حسین صاحب اشرفی سجادہ نشین:خانقاہ قادریہ ،ٹونڈاوہ شریف ،گجرات ………
الحمد اللہ تما م تعریف اللہ تعالیٰ کے واسطے درود و سلام سرکار مدینہ کے لئے آج بتاریخ ۱۳ دسمبر ۲۰۱۶ء سر زمین سہلاؤ شریف میں ہم نے ادارے کو ہم کو بہت خوشی ہوئی اللہ رب العالمین کی بارگاہ میں عرض ہے رب تعالیٰ اس ادارے کو خوب خوب ترکی عطا کرے اور اس درسگاہ سے طلبہ خوب علم حاصل کرے ۔یہ دعا فقط سید ذاکر حسین قادری اشرفی ٹونڈاؤ بڑودا گجرات
۞پیر طریقت حضرت مولانا سید محی الد ین صاحب اشرفی الجیلانی کچھو چھوی ناظم اعلیٰ: دارالعلوم فیاضیہ ،جودھپور .
نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم— آج بتاریخ ۲۴ جون ۲۰۱۲ء کو دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف کےسالانہ اجلاس میں شرکت کا موقع ملا جشن ختم بخاری شریف کے پروگرام کو دیکھ کر کے بڑی مسرت حاصل ہوئی ادارہ کار کردگی کو دیکھ کر دل سے دعا نکلتی ہے کہ رب قدیر حضرت علامہ الحاج سید نور اللہ شاہ بخاری کے اس مشن کو دن عونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور حضرت کو صحت کاملہ عطافرمائے دعا ہے کہ مولیٰ قدیر اس ادارہ کو حاسین کے نظر بد سے بچائے اور مدرسین ادارہ ھٰذا کو خلوص کے ساتھ ادارہ کی خدمت انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
جن چراغوں سے نکلتا ہے تعصب کا دھنوا ٹھتاہو
ان چراغوں کو بجا دو تو اُجالے ہوں گے
۞نبیرہ محدث اعظم ہند، شہزاد ۂ غازی ملت حضرت علامہ سید محمد نورانی میاں ولیعہد آستانۂ عالیہ اشرفیہ کچھوچھہ شریف۔
آج مؤرخہ ۱۰ شعبان المعظم ۱۴۳۰ھ کو عرس بخاری کے روح افزا موقع پر دارالعلوم انوار مصطفیٰ کے سالانہ اجلاس میں حاضری سے مشرف ہوا عرب کے نخلستان وریگستان کی یاد دلاتا ہوا ، یہ علاقہ جو ضلع بارڑمیر سے ملحق سہلاؤ شریف کے نام نامی سے منسوب ہے۔ نہ صرف یہ حضرت عارف باللہ سید پیر حاجی عالی شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ کا زندہ کرامات ہے بلکہ اس وادی ئے گیر زی زرہ (بنجر علاقہ) میں شریعت اور طریقت کی کھیتی کا لہلانہ خود سنت ِ ابراہیمی کی جیتی جاگتی دلیل ہے .کیونکہ یہ اداراہ شریعت و طریقت کے اُس حسین امتزاج(سنگم) کا سر چش،پ لگا ، جہاں علم و آگا ہی سے آراستہ کرنے کے لیے ۔دارالعلوم انوار مصطفیٰ’ جیسا درسگاہ ہے، تو دوسری جانب ادب و اخلاق کے پیکرِجمیل بنانے کے لیے ایک درویش کامل۔ , عارف حق کی خانقاہ ہے۔ الحمدللہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ ادارہ کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت علامہ سید نور اللہ شاہ بخاری اسی گلستان ِ نبوت اور چمن بخاری کے مہکتے ہوئے گلاب ہیں، مختصر سے وقت میں ایک طائرانہ نظر ادارہ پر ڈالی اور اس کے زیر احتمام چھپنے والے سالنامہ انوار مصطفیٰ میگزین کو سرسری طور پر دیکھنے س سے معلوم ہوا کہ موصوف نے اپنے اسلاف کے مشن کی باغ ڈور بحسن خوبی سنبھال رکھی ہے ۔اساتذہ کا حسن اخلاق اور طلبہ کی ترز تربیت دیکھ کر دل بہت مسرور ہوا۔ (تاثر : بموقع عرس بخاری۔۲۰۰۹ء)
۞خلیفۂ شیخ الاسلام ،پیر طریقت حضرت سید شوکت علی صاحب اشرفی کرجن گجرات …..
آج مؤرخہ ۶ شعبان المعظم ۱۴۳۴ھ مطابق ۱۶ جون ۲۰۱۳ء بروز اتوار ب،بمقام سہلاؤ شریف جشن دستار فضیلت و عرس بخاری میں حاضری کا موقع میسر آیا یہاں کے حالات و مدرسہ کی تعلیمات و تعمیری کام دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا ۔اللہ تعالیٰ نے حضرت پیر طریقت سید عالی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے شہزادوں پر فیضان بخاری شاں فرمایاکہ آپ کے شہزادوں حضرت سید پیر کبیر احمد شاہ مد ظلہ العالی اور حضرت پیر سید نور اللہ شاہ مد ظلہ العالی نے طن من دھن لگا کر اس صحرا کو گلشن بنادیا ،اور یہ جنگل ،منگل بن گیا آپ کی محنت و مشقت اور خلوص و للہیت سے اطراف و اکناف میں علم کی روشنی پھیل رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس ادارہ کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطافرمائے اور حضرت سید کبیر احمد شاہ مد ظلہ العالی اور حضرت سید نور اللہ شاہ مد ظلہ العالی کے علم و عمل اور عمر میں برکت عطافرمائے اور ان خدمتوں کو قبول فرمائے اور تا دیر آپ کا سایہ اس علاقہ میں قائم و ائم فرمائے۔آمین
۞شیر گجرات، پیر طریقت،خطیب اہلسنت حضرت علامہ و مولانا سید قمر قطبی صاحب کرانٹا شریف گجرات ….
حامدا و مصلیا تسلیما کثیرا کثیرا — اج بتاریخ ۷ شعبان المعظم مطابق ۱۰ اگست ۲۰۰۸ءکو ادارہ انوار مصطفیٰ کے سالانہ جشن دستار فضیلت و عرس مقدس کی تقریب میں حاضری کا شرف حاصل ہوا ۔سبحان اللہ گہرائیوں صحراء میں علم کے شہر کا یہ گہوارہ قائم دیکھ کر مسرتیں مچل پڑی،و قلبی کے ساتھ دعائیں نکل پڑیں کہ مولیٰ تعالیٰ وجہ وجود موجودات کی توسل سے و غوث و خواجہ کے وسیلے سے و قطب تھر سید حاجی عالی شاہ کی مبارک نگرانی کے سایئے میں ادارہ ہٰذا کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے و نظر بد سے مامون رکھے۔
۞گل گلزار بخاریت پیر طریقت علامہ سید شاکر علی صاحب بخاری خانقاہ عالیہ بخاریہ کھجرانہ ،اندور (یم پی)
الصلوٰۃ و السلام علیک یا رسول اللہ — آج بمؤرخہ ۳ شعبان المعظم ۱۴۳۳ھ مطابق ۲۴ جون ۲۰۱۲ ء بروز یکشنبہ کو دارالعلوم انوارمصطفیٰ بمقام سہلاؤ مقدضلع:باڑمیر راج دارالعلوم سالانہ اجلاس ختم بخاری و دستارفضیلت کا پر بہار موقع ملاحظہ کیا یہ ادارہ حضور مفتئ اعظم راجستھان حضرت علامہ الحاج مفتی اشفاق حسین نعیمی مد ظلہ العالیہ کی سر پرستی میں او رحضور شیر راجستھان حضرت علامہ الحاج مفتی شیر محمد خان صاحب رضوی شیخ الحدیث : الجامعۃ الاسحاقیہ کی زیر نگرانی میں دن دونی رات چوگنی ترقی پزیر ہورہا ہے۔ امسال ۱۶ درجۂ فضیلت کے طلبہ فارغ ہو رہے ہیں اور درجۂ قرأت سے ۹ طلبہ فراغت پا رہے ہیں میری دعا ھیکہ یہ ادارہ مزید ترقی کی راہ پہ گامزن ہو اللہ تعالیٰ نظر بد سے محفوظ فرمائے سدا بہار گل گلزار رکھے سید نور اللہ کبیر احمد شاہ بخاری صاحب اور سید نور اللہ شاہ صاحب کی کاوشوں کا ثمرہ ہے ان کی عمر میں برکت عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔ اس جشن میں ریگزار علاقہ میں سید امین ملت صاحب قبلہ کا آنا یہ اس ادارہ کی کامیابی کی دلیل ہے اور ادارہ کا مستقبل روشن تانبدہ ہے.
۞پیر طریقت حضرت سید جمیل احمد صاحب قادری( علیہ الرحمہ ) استانہ عالیہ قادریہ ،بیکانیر………
﷽نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم —سبحان اللہ ۔آج تاریخ ۳۰ جمادالثانی ۱۴۳۶ھ کو دارلعلوم دکھنے کا موقع ملا ماشاء اللہ مدرسہ دیکھتے ہی بنتا ہے اِس ریگزار اور بے حد ریگستان میں چمنستان کی حیثیت رکھتا ہے ۔خاطر خواہ سے زیادہ متعلمین کی تعداد اسکی ضمانت ہے کہ مدرسہ زیادہ سے زیادہ ترقی فزوں ہوگا۔ جامعہ بنے گا اور علم و فنون کا بہت عظیم گہوارہ کہلائے گا ۔ اللہ کرے زور شباب اور زیادہ گر قبول افتد زھے عزو شرف ۔
۞مبلغِ دین و سنیت حضرت مولانا ابو بکر صاحب اشرفی و ذمہ داران تبلیغی جماعت باسنی و شیرانی آباد ….
آج مؤرخہ ۲۹ جماد الاولیٰ ۱۴۳۲ھ مطابق۴ مئی ۲۰۱۱ء سنی تبلیغی جماعت شیرانی آباد کے سربراہ اعلیٰ حضرت مولانا محمد حنیف صاحب قبلہ شیرانی کی قیادت میں سہلاؤ شریف دارالعلوم انوارر مصطفیٰ حاضری ہوئی ، دارالعلوم کی غریب نواز جامع مسجد تعمیر ِجدید کے کام کو دیکھا۔ دل کو ٹھنڈک و سرور حاصل ہوا ، تمام رجسٹر ملاحظہ کرنے کا شرف حاصل ہوا ۔آستانہ حضرت سید حاجی عالی شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ میں حاضری کا شرف حاصل ہوا …. حضرت پیر سید نور اللہ شاہ بخاری اور حضرت حافظ قاری محمد اسحاق صاحب اور جمعہ مدرسین سے تفصیلی ملاقات کا شرف حاصل ہوا ۔ الحمدللہ ہر رجسٹر مکمل پایا جس سے واضح ہوا کہ یہاں ہر کام انتہائی سلیقہ سے ہوتا ہے مجوزہ دارالحدیث کے تعمیر کے سلسلے میں غورو خوض کیا گیا بلا شبہ اس ادارہ کی طرف جمیع اہل سنت کو تعاون کا ہاتھ بڑھانا سعادت مندی ہوگی شرکائے وفد میں قبلہ حضرت مولانا حافظ محمد اکبر صاحب، حضرت مولانا محمد حنیف صاحب شیرانی، حضرت مولانا حافظ و قاری اللہ بخش صاحب انچارج آفس سنی تبلیغی جماعت اور راقم الحروف نے شرکت کی، ادارہ کی حُسن کار کردگی اور ادارہ کے رجسٹروں کے دیکھنے سے معلوم ہوا کہ ادارہ کتنے بہتر اور منزم طریقے سے چل رہا ہے ۔ (معائنہ رجسٹر دارالعلوم ھٰذا )
۞امیر القلم مولانا مقبول سالک مصباحی صاحب علیہ الرحمہ بانی و متمم: جامعہ خواجہ کتب الدین بختیار کاکی نئی دہلی ……………
آج مؤرخہ ۳ شعبان المعظم ۱۴۳۳ھ مطابق۲۴ جون ۲۰۱۲ء بروز اتوار صوبہ راجستھان کے سرحدی علاقہ سہلاؤ شریف کی معروف و مشہور خانقاہ خانقاہِ عالیہ بخاریہ میں حضری کی سعادت سے مشرف ہوا جو پچھلی ڈیڈھ سدیوں سے مسلمانان راجستھان کی روحانی و ایمانی تعلیم و تربیت کی ضروریات پوری کر رہی ہے ۔ اس خانقاہ کے جد اعلیٰ قطب تھر حضرت پیر سید حاجی عالی شاہ بخاری قدس سرہ العزیز ہیں ۔جن کا نسبی تعالق و نسبت سرکار مخدوم جہانیاں جہاں گشت علیہ الرحمہ جیسی تاجدار روحانیت سے ہے جن کا فیضان ِ کرم ان کے خاندان میں تا ہنوز جاری و ساری ہے۔ راجستھان سے قبل یہ خاندانوادہ گجرات کے کچھ علاقہ میں سر گرم ِ عمل تھا ۔خدا کی مشیت ہوئی یہ حضرات یہاں تشریف لے آئے اور ان کا فیضان علاقۂ تھا (باڑمیر راجستھان )میں کسی کسی چشمۂ ہیواں کی طرح جاری ہو گیا ہے اور لوگ ہر چہار جانب سے پروانوں کی طرح اس خانقاہ پر دل و جان سے ٹوٹ رہے ہیں ۔اور کسبِ فیض کر رہے ہیں ۔
اس خانقاہ کی فیض رسانی اور برکت و نوازش میں اس وقت اور اضافہ ہو گیا جب پیر طریقت حضرت سید کبیر احمد شاہ بخاری نے روحانی فیضان کے ساتھ ساتھ علمی فیضا ن عام و تام کرنے کے لئے ایک مرکزی تعلیمی ادارہ کے قیام کا اعلان فرمایا—چنانچہ ۲ فروری ۱۹۹۳ء میں دارالعلوم انوار مصطفیٰ (سہلاؤ شریف) کے نام سے ایک دینی تعلیمی ادارہ کی بنیاد ڈالی گئی باوجود کہ علاقۂ تھار (خاص طور پر ضلع:باڑمیر)مسلم آبادی کیا کسی بھی آبادی کے لحاظ سے بہت حد تک ویران ہے دور دراز علاقوں میں لوگ بستے ہیں وسائل زندگی نادارد ہیں چھوٹی چھوٹی ضرویات کی تکمیل کےلئے بھی ۲۰/۲۵ کلومٹر تل سفر کرنا پڑتا ہے لیکن اس کے با وجود اس درالعلوم نے دو دھائی (لگ بھگ بیس سال )کی قلیل مدّت حیرت انگیز ترقی کی ہیں ۔بالخصوص یہ علاقہ بد عقیدگی خاص کروھابیت اور غیر مقلدیت کے لئے بڑا زرخیر سمجھا جاتا تھا مگر دارلعلوم انوارمصطفیٰ کے قیام کے بعد بد عقیدگی کے سیلاب پر طاقت ور بند — بند گیا او ر ان کے فروغ و اشاعت کی راہیں مسدود ہوگئی آج ہر طرف خوش عقیدگی کی بہاریں نظر آرہی ہیں ۔نظر جدھر اُٹھاہیں ہر طرف ریگستان اور صحرا نظر آتا ہے مگر ایک مرد قلندر نے اس بے آب و گیا ہ صحرا کو علم و فکر کا گلشن بنا دیا ۔ آج اس لق و دق صحرا میں علوم و فنون کا ایک ایسا قلعہ تعمیر ہو گیا ہے جس میں تقریباً ۳۵۰ بیرونی طلباء شعبۂ حفظ و قرأت درس نظامیہ از اعدادیہ تا فضیلت تعلیم و تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ جن کے قیام و طعام کا دارالعلوم کفالت کر رہا ہے۔
فی الحال دارالعلوم میں ایک عظیم الشان او ر وسیع و عریض خانۂ خدا (مسجد ) تعمیر مراسل سے گزر رہاہے ۔اگر یہ مسجد منسوبہ کے مطابق تعمیری مراسل سے گزر گئی تو پورے ضلع باڑمیر کی سب سے بڑی مسجد ہوگی ! فقیر مقبول احمد سالک مصباحی دارالعلوم انوار مصطفیٰ کے سالانہ جلسہ و دستار فضیلت کے موقع پر حضرت مولانا مفتی شمیم احمد صاحب مصباحی کے اصرار ووساطت پر حاضر ہوا ادارہ کو دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک کی مستند و نامور خانقاہ”خانقاہ عالیہ قادریہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ نے اس خانقاہ کو اپنے حصار و سرپرستی میں لے لیا ہے اور سال ِ گزشتہ بھی حضور سید امین میاں صاحب قبلہ قادری برکاتی سجدہ نشین مارہرہ مطہرہ نے یہاں تشریف لاکر برادرانہ رابتوں کو کئی حیثیت دی دی تھی تو اس سال (۲۹ اکتوبر ۲۰۱۱ ء ) کوعرس قاسمی برکاتی کے موقع پر دارالعلوم کے مہتمم و شیخ الحدیث نور العلماء حضرت علامہ سید نور اللہ شاہ بخاری کو اجازت و خلافت عطا فرما کر مہر تصدیق بھی ثبت فرمادی حضرت علامہ شاہ بخاری کی جاندار قیادت اور نگرانی میں یہ ادارہ تعمیر و ترقی کے مراسل سے گزر رہا ہے امسال عرس بخاری و جشن دستار فضیلت کے موقع پر بھی حضور امین ملت تشریف لائے ہوئے ہیں ۔فقیر مقبول احمد مصباحی کو دہلی سے سہلاؤ شریف تک سفر میں ان کی معیت کی سعادت حاصل رہی جس کے دوران ان کے فیوض وبرکات سے استفادا کا موقع ملا۔ آپ کے علاوہ خصوصیت کے ساتھ مفتئ اعظم راجستھان حضرت علامہ مفتی محمد اشفاق حسین صاحب قبلہ نعیمی ،حضرت علامہ مفتی شیر محمد خان صاحب رضوی دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور اور پیر طریقت حضرت مولانا سید شاکر علی صاحب بخاری اندور بھی تشریف لائے ہوئے ہیں۔
علاقہ تو ویران ہے مگر خدا جانے جلسہ میں ہزاروں ہزار افراد کہاں سے آکر جمع ہوجاتے ۔جس سے بلا شبہ ”جنگل میں منگل “کا مقولہ سچ ہوتا نظر آتا ہے ۔ابھی جب آغاز کا یہ عالم ہے تو آنے والے دنوں میں خدا جانے اس کی ترقیوں اور بلندیوں کا کیا عالم ہوگا ۔ میں اپنے آخری جملوں میں ادارہ کے لئے دعا کیا کر سکتا ہوں میں خود اس دربار کے بزرگوں کی دعائیں لینے آیا ہوں ۔مولیٰ تعالیٰ ان کے فیضا ن ِ کرم کو دنیا کے گوشے گوشے میں پہنچائے ۔اور یہاں کے علماء کے ساتھ ساتھ طلباءو عوام سب کو اس کا حصہ وافرہ عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ سید المرسلین و علی الہ و اصحابہ اجمعین ۔
قارئین ِکرام:- آپ نے اپنے محبوب ادارہ دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف کی خدمات اور اس کے بانی و اراکین اور مدرسین و طلبہ کی قدو کاوش پر مشتعمل اکابرِ علماء ِ و مشائخ اور و ارباب علم و دانش گراں قدر تاثرات کو ملاحظہ فرمایا جس سے آپ کو اندازہ لگ گیا ہوگا کہ یہ ادارہ اپنی تمام تر پریشانیوں کے با وجود کس قدر حیرت انگیز دینی و علمی اور اصلاحی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ لہٰذا احقر، ادارہ کے سرپرست ، مہتمم مدرسین و ملازمین اور طلبہ کی طرف سے اپنے کرم فرما ؤں اور دینی ہمدردی رکھنے والے اہل خیر حضرات سے گزارش کرتا ہے کہ ہمیشہ کی طرح “دارالعلوم انوار مصطفیٰ” کی عمدہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے اپنے خصوصی امداد و تعاون کر کے اداراہ کے بازوؤں کو مضبوط و مستحکم فرمائے ۔
آخر میں ہم تما م کرم فرماؤں اور بہی خواں ہوں کا طے دل سے شکریہ ادا رکرتے ہیں اور ان کی خدمت میں ہدیۂ تشکر و امتنان اور نزرانۂ محبت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس ادارہ کی اہمیت و ضرورت اور اسکی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا دستِ تعاون دراز کیااور بارگاہ رب العزت میں دعا گو ہیں کہ مولیٰ ئے قدیر ! ان تمامی حضرات کو آفاتِ روزگار سے محفوظ و مامون رکھے اور ان حضرات کو سعادتِ دارین سے مالا مال فرمائے اور دین و دنیا کی برکتوں سے بہرور فرما کر مزید دین ِ متین کی خدمت کی توفیق بخشے۔ آمین بجاہ سید المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم ……
۞ماہر علم و فن حضرت علامہ مفتی محمد عالمگیر صاحب رضوی مصباحی استاذ و مفتی: دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور
بتاریخ ۲۸ رجب المرجب ۱۴۳۱ھ دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف،باڑمیر کے سالانہ تقریری امتحان کے لئے حضرت حافظ و قاری محمد اسحاق قادری صدر المدرسین دارالعلوم ھٰذا و و ادیب شہیر حضرت علامہ و مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی استاذ اد ارہ ھٰذا کی پُر خلوص دعوت پر حاضر آیا بحمد ہٖ تعالیٰ و بکرم حبیب العالیٰ طالبان علوم نبوت جہان علوم و فنون کی دولت ِ لا زوال سے مالا مال ہیں وہیں پر سیرت نبوی کی دولت ِ بیکراں سے محزب و آراستہ نظر آتے ہیں اس میں جہاں پر سید السادات حضرت علامہ سید نور اللہ شاہ بخاری دام ظلہ النورای شیخ الحدیث دارالعلوم انوار مصطفیٰ کی توجہات بالغہ کار فرما ہے ۔وہیں دارالعلوم کے اساتذہ کرام خصوصا حضرت مولانا محمد رمضان قادری اور کرم فرما حضرت حافظ و قاری محمد اسحاق صاحب اشفاقی اورحضرت علامہ محمد شمیم صاحب نوری مصباحی و دیگر اساتذۂ کرام و اسٹاف کی مساعیۂ جمیلہ اپنی تمام تر جلوہ سامانیوں و رعنائیوں کے ساتھ داخل ہیں ۔درجۂ اعدادیہ سے لیکر درجۂ فضلیت تک طلبہ نے تقریری امتحان دیا، بفضلہ ٖ تعالیٰ طلبہ عبارت خوانی ومفہوم بیانی میں بہتر ہیں ۔جس سے اساتذۂ کرام کی محنت شاقہ ظاہر و باہر ہے۔
لاکھ لاکھ شکر و احسان ہے اس خدائے ذو المنن کا کہ جس کے فضل و کرم سے دارالعلوم انوانے مصطفی نے چند سالوں میں اتنا عروج حاصل کر لیا کہ اپنے علاقے کاکام مرکزی ادارہ بن کر پیکرِ محسوس کی شکل میں علم دوست حضرات کو دعوت ِ نظارہ دے رہا ہے۔ ‘ (معائنہ رجسٹرا د اراہ ھٰذا )
۞ادیب شہیر، خطیب اہلسنت حضرت علامہ کمال اختر صاحب قادری، شیخ الادب دارالعلوم نورالحق چرہ محمد پور، فیض آباد (یو پی)
آج بتاریخ ۷شعبان المعظم ۱۴۲۹ہجری بروز اتوار قطب ِ تھر حضرت پیر سید حاجی علی شاہ بخاری علیہ الرحمہ کا 139 واں عرس بخاری او ر دارالعلوم انوار مصطفیٰ کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت، حفظ و قرأت کے پُر نور موقع پر عزیر القدر حضرت علامہ و مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی اور ادارہ کے ناظم اعلیٰ پیر طریقت حضرت علامہ سید نور اللہ شاہ بخاری کی خصوصی دعوت پر سہلاؤ شریف حاضری ہوئی یوں تو بچپن سے ہی ’’جنگل میں منگل‘‘ کا مہاورہ لوگوں سے سنا اور کتابوں میں پڑھتا رہا ،مگر جب میں اس ادا رہ میں حاضر آیا اور ادارا کی خدمات سے واقفیت ہوئی تو اس مہاورے کے صحیح مصداق کی تعین ہو گئی ۔ میرے محترم مولانا محمد شمیم صاحب نوری استاذ ادارہ ھٰذا نے اس سال سےادارہ کے ترجمان کی صورت میں سالنامہ انوار مصطفی میگزین کی اشاعت کی شروعات کی ہے واقعتا یہ سالنامہ دارالعلوم انوار مصطفیٰ کا صحیح معنوں میں دینی ،علمی ،ادبی اور اصلاحی ترجمان ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر ادارہ کے مدرسین و طلبہ کے معلوماتی (فکری و معاشرتی ،تبلیغی و اشاعتی اور تاریخی ) مضامین پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ایک مکمل دعوتی و اصلاحی مجلہ ہے مجلہ کے پشت پر دارالعلوم کے زیر نگرانی چلنے والے مکاتب کی فہرست دیکھ کر اندازہ ہوا کہ یہ ادارہ اپنے ماتحت علاقۂ تھار میں بہت ہی منظم طور پر کئی مدارس و مکاتب بھی چلا رہاہے ۔ایسے پریشان کن اور دشوار گزار علاقہ میں (یہاں پینے کے لئے پانی کی بھی با قاعدہ سہولت نہیں ہے )اتنا عظیم الشان ادارہ چلانے کے ساتھ ساتھ اپنے زیر نگرانی اتنے سارے مکاتب کا چلانا یقینا یہ بزرگوں کے فیضان اور نصرت خدا وندی سے ہی ممکن ہے ۔
ایں سعادت بزور بازو نیست
تا نہ بخشد خدائے بخشندہ
بارگاہ خداوندی میں دعا ہے کہ مولیٰ تعالیٰ !پیر طریقت حضرت قبلہ سید الحاج کبیر احمد شاہ بخاری اور انکے شہزادۂ گرامی وقار حضرت علامہ سید نور اللہ شاہ بخاری کے سایۂ عاطفت کو اہل سنت وجماعت پر دراز سے دراز فرمائے ۔آمین (تاثر بموقع عرس بخاری و جلسہ دستار فضیلت ۲۰۰۸ء).
۞شیر میوات، مفتی اعظم ہریانہ حضرت علامہ محمد اسحاق صاحب اشفاقی، مہتمم: مرکز فروغ اسلام برکت اشفاق، ٹائیں ضلع :میوات: (ہریانہ )
آج مؤرخہ ۴ شعبان المعظم ۱۴۱۹ھ بمطابق ۲۴نومبرب۱۹۹۸ءروز منگل حضرت قبلہ مہتمم سید نور اللہ شاہ بخاری کے حکم پردارالعلوم انوار مصطفیٰ میں حاضری کا موقع ملا۔ دارالعلوم کو دیکھ کر اور طلبہ کا امتحان لے کر دل باغ باغ ہو گیا اور خاص طور سے اس مدرسہ میں بچوں کا ادب قابل دید ہے یہ اساتذہ حضرات کی خاص تربیت کا اثر ہے جو
طلبہ کی حالت سے ظاہر ہے اور ماشاءاللہ طلبہ کے جواب سے پتا چلتا ہے کہ یہاں کے اساتذہ حضرات کی محنت بے مثال ہے کیونکہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے۔
(معائنہ رجسٹرار دارالعلو م ھٰذا)
۞فخرِصحافت حضرت مولانا محمد فضل حق صاحب اڈیٹر ماہنامہ یٰسین ، کوٹہ، و چیئرمین راجستھان مدرسہ بورڈ جے پور….
آج بتاریخ ۷ دسمبر ۲۰۱۱ءمطابق ۱۱ محرم الحرام ۱۴۳۳ھ کو دارالعلوم انوار مصطفٰی میں حاضر ہوا پیر طریقت حضرت علامہ سید نور اللہ شاہ بخاری مہتمم ِ ادارہ نے معائنہ کرایا اساتذا کی خدمات قابل تحسین ہیں ، طلبہ بھی شب و روز تعلیم ِ دین متین کے حصول میںکوشاں ہیں ۔ دور حاضر کے تقاضوں کے پیش نظر عصری علوم کے لئے ہائی اسکول بھی قائم ہے ۔
راجستھان مدرسہ بورڈ کی جانب سے اسکول کی تعلیم کے لئے مدرسین و دیگر کاموں لئے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا ۔(معائنہ رجسٹرار دارالعلو م ھٰذا)
۞پیکرے اخلاص و محبت حضرت مولانا مفتی شعب احمد صاحب اکبری شیخ الحدیث، دارالعلوم فیض اکبری لونی شریف، کچھ (گجرات) …..
آج مؤرخہ ۲۸ رجب المرجب بمطابق ۲۶۔ ستمبر ۲۰۰۳ءلونی شریف سے بمقام سہلا ؤ شریف دارالعلوم انوار مصطفیٰ کے طلبہ کے سالانہ امتحان کے لئے حاضر ہوا اس سے پہلے کئی مرتبہ حاضری ہوئی ہیں مگر بحمد ہٖ تعالیٰ کافی فرق آیا تمام طلبہ کا فردا ،فردا امتحان لیا اکثر طلبہ کو ذہین و ذی استعداد پایا کچھ طلبہ کمزور بھی نظر آئے یہ خود ان کی غفلت و کاہلی کی وجہ سے ہو سکتی ہے ۔ میں اپنے عزیز مدرسین کرم سے اپیل کرتا ہوں کہ تمام بچوں پر مزید توجہ فرمائیں، تاکہ جو طلبہ کمزور ہیں ان کی کمزوری دور ہوجائے ۔ ادارہ کی کار کردگی اور اراکین کی محنت اور حضرت پیر سید کبیر شاہ اور ان کے شہزادہ سید نور اللہ شاہ اور مدرسین کی محنتوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ایک دین کا قلعہ ترقی کی منازل پر گامزن ہے۔ جبکہ چاروں طرف بدعقیدیت اور لادینیت پھیلی ہوئی ہے، ایسے ماحول میں آپ سے حضرات سے پُر زور الفاظ میں اپیل کی جاتی ہے کہ اس دین کا قلعہ کی آب یاری کریں انا کام اور اپنے زکوٰۃ و صدقات اور خیرات اور عطیات سے امداد فرمائیں ۔(معائنہ رجسٹرار دارالعلو م ھٰذا)
۞مصلح قوم و ملت حضرت مولانا مفتی شمس الدین صاحب قادری ناظم اعلیٰ جامعہ حنفیہ نجم العلوم، و خطیب سنی جامع مسجد مکرانہ- ضلع :ناگور (راج)
آج بتاریخ ۱۰ جولائی ۲۰۱۱ءبروز اتوار حضور سرکار امین ملت کی معیت میں سہلاؤ شریف کی سر زمین پر حضرت علامہ پیر سید اللہ نور شاہ بخاری کی دعوت پر دارالعلوم انوار مصطفیٰ کے سالانہ جلسہ و عرس بخاری کے پر بہار موقع پر حاضری ہوئی سید نور اللہ شاہ بخاری کی عمدہ کار کردگی ،دینی خدمات حسن انتظام اور تعلیمی بہاریں دکھ کر دل باغ باغ ہوگیا اس وادئ غیر ذی زرع میں گلستانِ محمد ی بشکل انوار مصطفیٰ میں کھلنے والے پھولوں کلیوں کی خوشبوسے مشام جاں معطر ہوا حضرت پیر صاحب کی ذات میں خدائے قدیر نے بے شمار خوبیاں جمع فرمائی ہیں قبلہ پیر صاحب اس جملۂ حافظ ملت علیہ الرحمہ پر سختی سے عمل پیراہیں کہ ہر مخالفت کا جواب کام ہے ۔ دارالعلوم کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ چالیس مدارس دینہ کی کفالت و نگرانی بھی فرمارہے ہیں ۔اور علاقہ کی سنیت کو وہابیت سے بچانے کے لئے شبانہ روز مصروف کار رہتے ہیں۔حضرت کی نگرانی میں چلنے والا یہ ادارہ اپنی نوعیت کا ایک انفرادی ادارہ ہے ۔ان کے کار ہائے نمایاں اور دینی خدمات سے دل بہت متاثر ہوا کہ جہاں پر سہولیات بالکل مفقود ہیں محض بزرگوں کے کرم کے سہارے اتنا بڑا دینی کام قابل صد مبارک باد ہے ۔(معائنہ رجسٹرار دارالعلو م ھٰذا)
۞مکارم الاخلاق حضرت مولانا مفتی محمد معراج احمد صاحب قادری، استاذ و مفتی دارالعلوم اعلیٰ حضرت بڑودہ، گجرات……..
آج مؤرخہ ۳ شعبان المعظم ۱۴۲۷ھ بروزدو شنبہ اراکین دارالعلوم انوار مصطفی سہلا ؤ شریف کی پر خلوص دعوت طلبہ کے سالانہ امتحان لینے کی غرض سے ادارہ میں حاضری ہوئی اراکین و اساتذۂ کرام کی محبت و خلوص اور طلبہ کے ادب و تہذیب نے پنا ہ متاثر کیا نیز دارالعلوم انوار مصطفیٰ کے تعلق سے جو کچھ میں نے سنا تھا اور اپنے ذہن و فکر میں جو تصورات قائم کئے تھے ان کہیں بالا تر پایا ۔ بڑی خوشی ہوئی کہ طالبان علوم اسلامیہ کی ایک بڑی تعداد یہاں اپنے آپ کو زور علم سے آراستہ کر رہی ہے اور حضراتِ منتظمین وسائل کی قلت اور عدم سہولت کے باوجود اس خطۂ ریگستان کو علم و ادب کی بہارستان بنائے ہوئے ہیں مختلف جماعتوں کے طلبہ سے سامنا ہو ا امتحان لینے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا کہ فی الواقع اساتذۂ کرام نے ان کے ساتھ بڑی محنت کی ہے اکثر طلبا نے بڑی اچھی طرح سوالوں کے جواب دئیے اور اسی طرح محنت کا سلسلہ جاری رہا تو مستقبل میں یہ طلبہ ملت ِ اسلامیہ کے لئے بہترین اثاثہ ثابت ہوں گے ۔۔(معائنہ رجسٹرار دارالعلو م ھٰذا)
۞مکارم الاخلاق خطیب ِملت حضرت مولانا سراج احمد صاحب چشتی فیضی گھاٹ کوپر ممبئی ،مہاراشٹر …..
آج بتاریخ ۶ شعبان المعظم ۱۴۳۴ھ مطابق ۱۶ جون ۲۰۱۳ء بروز اتوار علاقۂ تھار کی مرکزی درسگاہ دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف کے جشن دستار فضیلت و عرس بخاری کے مقدس تقریبات میں حاضری کا شرف حاصل کیا ۔مدرسہ علاقۂ تھار کا اہلسنت کا مرکزی ادارہ ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہاں عارف جلیل قطب تھار حضرت پیر سید حاجی عالی شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا پر فیض آستانہ عالیہ بھی ہے۔یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ صحرائے عرب سے ملتے جھلتے اس ریگستانی علاقہ کے اس ادارہ میں تقریبا ۳۰۰ بیرونی طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔اور ساتھ ہی ساتھ یہ ادارہ اپنے ما علاقۂ تھارمیں تقریبا ۴۱ مکاتب بھی بحسن خوبی چلارہاہے۔جس کے مدرسین و ملازمین کی تنخواہوں وغیرہ کا ادارہ ہی کفیل ہے! یہ سب یہاں کے مخلص و محنتی اساتذۂ ذوی الاحترام اور سادات ِکرام کی محنتوں اور کوششوں اور عوام اہلسنت کی امداد ع تعاون کا نتیجہ ہے۔احقر نے ادارہ سے شائع ہونے والے سالنامہ ”انوار مصطفیٰ میگزین“پر طائرانہ نظر ڈالی اور اس رسالہ میں اس علاقہ میں دارالعلوم کے مقصد قیام کارکردگی و خدمات کو پڑھا جس سے اس بات کا اندازہ ہوا کہ یقینا پیر طریقت حضرت الحاج سید کبیر احمد شاہ بخاری اور ان کے شہزادگان خصوصاً نور العلماء حضرت علامہ الحاج سید نور اللہ شاہ بخاری نے اس ادارہ کو قائم فرماکر نجدیت و وہابیت کی تابوت پر آخری کیل ٹھوک دی ۔
میری ہمت کو سراہوں میرے ہمراہ چلو
اک دیا ہم نے جلائی ہے ہواؤں کے خلاف
اخیر میں بارگاہ خداوندی میں دعا کناں ہوں کہ مولیٰ عز و جل اس ادارہ کو دن دونی رات چوگنی ترقیاں عطافرئے اور اس کے ذمہ داران مدرسین و ملازمین اور تعاون کندگان کو جملہ آفات ارضی و سماوی سے محفوظ و مامون فرمائے آمین .
۞ مصلح قوم وملت حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری محمد سعید صاحب اشرفی مہتمم و شیخ الحدیث : دارالعلوم فیضان اشرف باسنی ،ناگور شریف …..
آج بتاریخ ۲۸ دسمبر ۲۰۱۴ء دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف باڑمیر کے جشن دستار فضیلت و عرس شاہ بخاری علیہ الرحمہ کے موقع پر حضرت پیر صاحب قبلہ کی دعوت پر سنی تبلیغی جماعت باسنی کے وفد کیساتھ برادر گرامی حضرت مولانا حافظ اللہ بخش صاحب کی سر پرستی میں دوسری بار حاضری کا شرف حاصل ہوا ادارہ کے روح رواں حضرت مولانا شمیم صاحب قبلہ مصباحی ناظم تعلیمات ادارہ ھٰذا کی زبانی تعلیم و تربیت کے حالات معلوم ہوئے ماشاء اللہ ادارہ کی کار کردگی لائق تحسین ہے ۔تعلیم کیساتھ ساتھ ادارہ ھٰذا قرب و جوار کے دیہات کو بھی ماشاء اللہ سنبھال رہاہے ۔اور یہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے ۔بچوں کی تعداد بھی خوب ہے عربی طلبہ کے علاوہ ناظرہ کے بھی طلبہ کافی تعداد میں ہیں جنکو رکھنا ادارہ کا ایک اہم کام ہے بارگاہ ایزد ی میں دعاگو ہوں کہ مولیٰ تعالیٰ اس ادارہ کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطافرمائے اور ادارہ کے لئے اپنے بندوں کی توجہ مبذول فرمائے اور راہ میں جو بھی رکاوٹیں ہوں مولیٰ تعالیٰ اپنے حبیب پاک ﷺ کے صدقے دور فرمائے آمین ۔
مذکورہ بالا تحریر کی تائید :۔حضرت مولانا سکندر علی صاحب اشرفی صدر المدرسین :مدرسہ شمس العلوم کمہاری ،ناگور شریف ، و حضرت مولانا محمد الیاس صاحب اشرفی خطیب و امام :جامع مسجد کمہاری
۞ماہر علم و ادب حضرت علامہ مولانا محمد اکبر صاحب رضوی —سابق مدرس اعلیٰ :دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور راجستھان….
نحمدہٗ ونصلی ونسلم علیٰ رسولہ الکریم :آج مؤرخہ ۲۹ رجب المرجب ۱۴۲۸ھ مطابق ۱۴ /اگست ۲۰۰۷ءبروز سہ شنبہ دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف کے طلبہ کا سالانہ تقریری امتحان لیا ۔میرے ساتھ مولانا علی حسن صاحب اشفاقی قادری مدر عربی دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور بھی تھے جماعت اولیٰ تا ثامنہ کا امتحان لیا طلبہ کی مجموعی حالت تسلی بخش ہے جس سے اساتذۂ کرام کی محنت اظہر من الشمس ہے۔ دارالعلوم ھٰذا میں تقریباًطلبہ کی تعداد ۳۵۰ ہے۔جنگل میں منگل نظر آرہاہے ۔یہ سب حضرت الشاہ سید نور اللہ صاحب ابلہ کی عئ جمیلہ اور اساتذۂ کرام کی بے لوث خدمات کا ثمرہ ہے۔ طلبہ کی تعداد زیادہ ہے مگر طلبہ کیلئے پانی کی قلت ہے پانی دور دراز سے خرید کر لایا جاتا ہے ۔ اور مسجد بھی خام ہے اور اطراف میں بد عقیدہ لوگوں نے اپنے جال پھیلا رکھے ہیں ان حالات میں بھی حضرت پیر صاحب قبلہ خوب اچھا کام کر رہے ہیں ۔اور دارالعلوم انوار مصطفیٰ کے علاوہ اسکی سر پر ستی میں ۲۱ سے زائد تعلیمی مدرسے چھوٹے چھوٹے دیہات میں چل رہے ہیں حقیقت یہ ھیکہ اگر پیر صاحب قبلہ نے اس ادارہ کو قائم نہیں فرمایا ہوتا تو بد عقیدگی کا زہر اس علاقہ میں بہت زیادہ پھیل جاتا ۔لہٰذا اہل ثروت حضرات سے التماس ھیکہ اس ادارہ کا خوب تعاون فرمائیں ۔
مولیٰ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ھیکہ رب تعالیٰ عز و جل اپنے حبیب پاک علیہ الصلوٰۃو السلام کے صدقہ و طفیل اسکو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
۞استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مولانا دین محمد صاحب مجددی —شیخ الحدیث دارالعلوم فیض امام ربانی ڈینبا،باڑمیر (راجستھا) ….
آج ۸/۹ ربیع النور شریف ۱۴۲۳ھ مطابق ۲۱/۲۲ مئی ۲۰۰۲ءبروز منگل بدھ کو حضرت پیر صاحب قبلہ کے حکم پر ادارہ میں حاضر ہوا۔نیز تلامذہ کا ششماہی امتحان لینے کا موقعہ ملا تحریری و تقریر ی امتحانات میں طلبہ نہایت ہی اچھے رہے یہ ادارہ ریگستان میں نخلستان کا کام انجام دے رہا ہے یہ سب حضرت مہتمم صاحب قبلہ کی محنت کا ثمرہ ہے نیز اساتذہ کی جدو جہد کا نتیجہ صاحب مزار علیہ الرحمہ کا فیض جاری ہے ۔رب العزت سے دعا ھیکہ رب کریم اس ادارہ کو دن دونی رات چوگنی ترقیات عطا فرمائے ۔بجاہ نبی الحرمینﷺ آمین ثم آمین
۞تاج العلماء ،مفکر قوم و ملت حضرت علامہ و مولانا تاج محمد صاحب سہروری مہتمم و شیخ الحدیث :دارالعلوم فیض غوثیہ کھارچی ،باڑمیر….
نحمدہٗ ونصلی ونسلم علیٰ رسولہ الکریم :آج بمؤرخہ۳شعبان المعظم۱۴۳۰ھ مطابق ۲۶ جولائی ۲۰۰۹ءصبح ۱۰ بجے دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف نزد درگاہ معلیٰ پیر سید حاجی علیشاہ رحمۃ اللہ علیہ امتحانات کے سلسلہ میں حضرت علامہ سید نور اللہ شاہ بخاری و مولانا محمد رمضان صاحب قادری جھیلونوی کے اصرار پر حاضر ہوا ۔دارالعلوم کے طلبہ کا امتحان لیا جماعت خامسہ و سابعہ کے طلبہ سے ہر موڑ پر سوالات کئے گئے مگر ماشاء اللہ ہر موڑ پر طالب علم کو ذی استعداد پایا ۔ رب قدیر سے دعا ہے کہ اس چمن محمد ی کو سدا باغو بہار رکھے اس گلشن کے مہکتے ہوئے پھول نکل کر ہر چہارسؤ مشرق و مغرب نہیں یہی کہ پورے راجستھان کو معطر بنائیں آمین ۔یا رب العالمین
ہے جستجو کہ ہے خوب سے خوب تر کہاں
۞مبلغ دین و سنیت حضرت مولانا حافظ و قاری محمد یونس صاحب اشفاقی :یوکے….
آج مؤرخہ ۲۲ رجب المرجب ۱۴۳۲ھ مطابق ۲۵ جون ۲۰۱۱ء کوضلع باڑمیر کے سہلاؤ شریف میں آنے کا اتفاق ہوا ۔حضرت قبلہ سید نورا للہ شاہ بخاری صاحب کی قیادت میں ادارے کا معائنہ کیا ساتھ ہی ساتھ زیر تعمیر مسجد کا تعمیری کام بھی دیکھا ماشاء اللہ ادارے میں مدرسین اور حضرت قبلہ سید صاحب کی محبتوں نے ہمارے دل کو بہت خوش کیا ماشاء اللہ ادارے میں کام اچھا ہو رہاہے دل کو بڑی خوشی ہوئی ۔اللہ تعالیٰ اس ادارے کو دن بدن ترقی عطافرمائے ۔آمین
۞محبوب العلماء و المشائخ مولانا الحاج قاری جان محمد صاحب علیہ الرحمہ ، سابق امام صندلی مسجد آستانہ حضور سلطان الہند علیہ الرحمہ ، اجمیر شریف ….
نحمدہٗ ونصلی ونسلم علیٰ رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذبااللہ من الشیطٰن الرجیم بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم ان اللہ و ملٰئکتہ‘یصلون علی النّبی یا ایّھا الذین آمنو صلّو علیہ وسلمو تسلیماًاللّھمّ صلّ علیٰ سید نا و مولانا محمد وٗ ولی ال سیدنا و مولانا محمد و بارک وسلم ۔ آج مؤرخہ ۷ دسمبر ۲۰۰۷ءبمطابق ۱۱ محرم الحرام ۱۴۳۳ھ بروز بدھ بمقام دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف حاضر ہوا دل باغ باغ ہو گیا دعا ہے کہ مولا تعالیٰ بطفیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس ادارے عالیہ و خانقاہ عالیہ کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطافرمائے آمین ثم آمین ۔ اہل خیر حضرات اس مقدس خانقاہ و ادارے کی خوب اعانت فرماکر عند اللہ و عند الرسول ماجور ہوں ۔
۞مبلغ دین و سنیت ،پیکر اخلا ص و محبت حضرت مولانا حافظ و قاری اللہ بخش صاحب اشرفی—جنرل سکریٹری سنی تبلیغی جماعت باسنی و خطیب و امام نگینہ مسجد،باسنی ناگور شریف
آج مؤرخہ ۶ ربیع الاول شریف مطابق ۲۸ دسمبر بروز اتوار دار العلوم انوار مصطفیٰ کے سالانہ اجلاس اور عرس پاک میں شرکت کا شرف حاصل ہوا ۔ماشاء اللہ یہ ادارہ اس علاقہ میں دین و سنیت کا عظیم قلعہ ہے اس کے وجود سے سنیت کو بہت تقویت ملی ہے علم دین کا فروغ ہو رہاہے ۔اس کے ماتحت کئی مکاتب چل رہےہیں۔جن کی نگرانی و تعاون ادارہ ھٰذا سے ہورہی ہے اللہ تعالیٰ اس ادارہ کو سدا باغ و بہار رکھے اللہ تعالیٰ پیر صاحب قبلہ کے حوصلوں کو توانائی عطا فرمائے۔ اہل خیر حضرات کو اس ادارہ کی طرف مائل فرمائے۔
۞ناشر مسلک اعلیٰ حضرت خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ و مولانا محمد حنیف خاں صاحب رضوی سربراہ اعلیٰ سنی تبلیغی جماعت شیرانی آباد۔ناگور شریف …
نحمدہٗ ونصلی ونسلم علیٰ رسولہ الکریم آج مؤرخہ ۵ ربیع النور ۱۴۳۶ھمطابق ۲۸ دسمبرب۲۰۱۴ءروز یکشنبہ کو علاقہ تھر کے مشہور و معروف اہلسنت و جماعت کے مشہور ومعروف دینی ادارہ دارالعلوم اہلسنت انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف کے سالانہ اجلاس و بانی ادارہ حضرت پیر سید عالی شاہ بخاری کے سالانہ عرس مقدس کی تقریب نیز ادارہ کے جشن دستار فضیلت کے موقع پر حاضری کا شرف حاصل ہوا۔یہ ادارہ دین و سنیت کا اس علاقہ میں ادی عظیم ادارہ ہے جس میں تقریباً سوا تین سو سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں جو زیور علم سے آراستہ ہو رہے ہیں اس علاقہ میں دینی اداروں کی خدمات ایک عظیم الشان کارناہ ہے حضرت پیر طریقت سید نور اللہ شاہ بخاری کے زیر اہتمام اور حضرت مولانا شمیم احد صاحب قبلہ مصباحی جو ایک متحرک فعال عالم دین ہیں ان کی نظامت میں ترقی کی راہوں پر گامزن ہے ۔ کئی سالوں سے اس ادارہ سے حفاظ و قرأو علماء کی ایک ٹیم فراغت حاصل کرکے دین و سنیت کے خادم بن کر ادارہ کا نام روشن کر رہے ہیں ۔ اس مرکزی ادارہ کے ساتھ قرب و جوار کی جو چھوٹی چھوٹی بستیاں ہیں جہاں بہت کم تعداد میں لوگ آباد ہیں ۔اس ادارہ کے ساتھ ساتھ ان بستیوں مین تعلیم کا انتظام کرتے ہیں وہاں علم کا چراغ روشن کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ تفیل ِ سید احمد ﷺ اس ادارہ کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔آمین— ادارہ ھٰذا کے معاونین کو اجر عظیم عطافرمائے۔
۞خطیب الاسلام حضرت مولانا روح الامین صاحب برکاتی ۔ایم پی ….
باسمہ تعالیٰ—آج مؤرخہ ۵ ربیع الاول شریف بروز یکشنبہ جامعہ انوار مصطفیٰ میں بموقع جشن میلاد مصطفیٰ و عرس بخاری میں حاضری کا شرف حاصل کیا ادارے کا تزک و احتسام دیکھ کر طبیعت خوش ہوئی مولیٰ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اپنے حبیب ﷺ کے صدقے اس دارالعلوم کو صرف راجستھان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں شہرت ہو جائے۔اور آج اگر چہ یہاں تین سو بچے مہمانان رسول پڑھ رہے ہیں کل مولیٰ تعالیٰ تین ہزار بچوں کے طعام و قیام کا انتظام کردے۔اور اس ادارے سے دین و سنیت کا خوب کام لے اور ساتھ ہی ساتھ یہاں کے اساتذۂ کرام قابل تعریف ہیں جو ہمہ وقت دارالعلوم کی تعمیر و ترقی میں لگے ہیں ۔مولیٰ سے دعائے کہ ہم لوگوں کو باربار عرس بخاری میں آنے کا شرف حاصل ہوتارہے تاکہ اولاد غوث کے فیوض و برکات سے اپنے دامن کو مرادوں سے بھر لیں۔ آمین !
۞عالم حق بیاں ،خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ و مولانا جلال الدین احمد صاحب نوری —سابق استاذ الجامعۃ الاشرفیہ ،مبارکپور ۔اعظم گڈھ………
الصلوٰۃ و السلام علیک یا رسول اللہ — بحمدہٖ تعالیٰ بکرم حبیبہ الاعلیٰ آج مؤرخہ ۴ ربیع الاول شریف ۱۴۳۸ھ بروز یکشنبہ دارالعلوم اہلسنت انوار مصطفیٰ مقام سہلاؤ شریف باڑمیر راجستھان کے سالانہ جلسۂ دستار بندی و عرس حضور سید شاہ عالی بخاری علیہ الرحمہ میں شرکت کا شرف حاصل ہوا جلسہ نہایت کام یاب رہا اور مشتاق و زائرین کی مجمع کثیر کا ازدھام رہا طلبہ و مدرسین و اراکین نہایت ہی با ذوق اور خدمت دین میں باحوصلہ رہے اس دارالعلوم کے صدر المدسین اور انکے قافلۂ علم و رشد کے جملہ حضرات کی کوششوں سے تقریباً دو درجن علماء و قرأ فراغت سے شرف یاب ہوئے۔ یہ باچیز بالخصوص حضرت علامہ مولانا محمد شمیم احمد نوری صاحب کی دعوت پر حاضر ہوا اور دارالعلوم کی عمارت اور مسجد کی عمارت دیکھ کر بہت خوش ہوا۔ اس دور افتادہ زمین اور بے آب و گیا ہ سنگ لاخ زمین پر اس علم و فضل کی پر شکوہ عمار ت کو دیکھ کر دل سے دعا نکلی کہ مولیٰ تعالیٰ یہاں کے علماء اور اراکین بالخصوص نور العلماء سید نور اللہ شاہ بخاری کے بازو میں قوت دے جو مسلک اعلیٰ حضرت کی ترویج و اشاعت میں دن رات لگے رہیں ۔اور قرب و جوار اور عموماً تمام عوام اہلسنت سے اس محبوب ادارہ کی مدد و تعاون کی گذارش ہے ۔
۞عالم باعمل ،حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اشرف رضا صاحب رضوی برکاتی شیخ الحدیث : جامعہ مدینۃ العلوم رتن پور ، کھیڑا،گجرات………
﷽نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم—بعدہٗ آج فقیر بتاریخ ۱۸ نومبر ۲۰۱۸ءمطابق ۹ ربیع النور ۱۴۴۰ھ بروز اتوار کو حضور حلیفۂ سرکار امین ملت فاضل جلیل عالم نبیل حضرت علامہ و مولانا سید نور اللہ شاہ بخاری مد ظلہ العالی کی دعوت پر دارالعلوم انوار مصطفیٰ کی دستار فضیلت اور حضرت کے اکابیرین کے اعراس کے موقع پر حاضر ہوا الحمد للہ حضرت سید صاحب قبلہ نے اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چل کر یہاں جنگل میں منگل بنا دیا ہے یہاں کے اساتذہ اور طلبہ میں تعلیم کی تربیت بھر پور نظر آئی اور دل کافی مطمئن ہوا کہ یہاں پر صرف معلومات نہیں بلکہ علم دیا جارہاہے جو ایک نور ہے اور صاحب علم کو منور کر رہا ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ طالبات کے لئے بھی حضرت نے علم دین کے حصول کا معقول انتظا م فرمایا ہے اور علاقے کے بچوں کے لئے تقریباً ۶۸ مکاتب چل رہے ہیں جو انشاء اللہ طالبان علم نبوت کی بنیاد کو مضبوط کرینگے اللہ تعالیٰ اپنے حبیب ﷺ کے صدقے میں مزید ترقی عطا فرمائے اور نظر بد سے محفوظ فرمائے آمین۔
۞حضرت مولانا مفتی ارشاد احمد صاحب رضوی ۔استاذ و مفتی : دارالعلوم فیض جیلانی ،آنواں ،ضلع: کوٹہ راجستھان۔………
دارلعلوم انوار مصطفیٰ علاقۂ تھار اہلسنت کا ممتاز ادارہ ہے اس کے جلسہ دستار فضیلت و عرس بخاری میں دو سال سے حاضر ہو رہاہوں دارلعلوم کے شیخ الحدیث حضرت علامہ سید نور اللہ شاہ بخاری صاحب قبلہ مہایت متحرک و فعال شخصیت کے مال ہیں آپ کی زیر قیادت دارلعلوم انوار مصطفیٰ و عرس بخاری نہایت ہی شان شوکت عروج ارتقا کی طر ف پر کامزن ہے ادارہ کے تمام طلبہ مدرسین نہایت مخلص ہیں خلوص و محبت کے ساتھ تمام انتظامات ہیں اپنی مشترکہ ذمداری نبھاتے ہیں خاص کر مولانا شمیم صاحب قبلہ جوکہ علم و ہنر کے مالک ہو کر ہر آنے والے کا نہایت ہی ادب احترام کے خیر مقدم کرتے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے دارولعلوم انوار مصطفیٰ کی تمام متعلقین محنتوں کا وشوکو شرف قبولیت سے نواز کر ادارہ کو عالم اسلام کا نمائندہ ترجمان بنا رہے۔
۞ماہر درسیات حضرت مولانا محمد یونس صاحب مصباحی شیرانی ناظم تعلمات:دارالعلوم فیضان اشرف ،باسنی ،ناگور ………
الحمد للہ رب العٰلمین والعاقبۃ للمتقین والصلوٰۃ و السلام علی سید المرسلین—بسم اللہ الرحمٰن الرحیم آج مؤرخہ ۹ ربیع النور شریف ۱۴۴۰ھ مطابق ۱۸ نومبر ۲۰۱۸ءبروز اتوار پیکر خلوص و وفا حضرت علامہ حافظ اللہ بخش صاحب قبلہ اشرفی خطیب و امام نگینہ مسجد باسنی کی رفاقت و معیت میں دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف ضلع:باڑمیر کے سالانہ جلسۂ دستار بندی و عرس بخاری میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی ،فالحمد للہ علی ذالک ۔یہ فقیر کی پہلی حاضری ہے ماشاء اللہ جنگل میں منگل کا سماں نظر آیا دیوانوں اور پر وانوں کا ایک جم غفیر دیکھ کر اس بات کا احساس ہوا کہ یہ اولیا اللہ کا تصرف ہے کہ وہ اپنے پروانوں کو مثل شمع اپنے گر د کھیچ لیتے ہیں۔
یہاں کے اساتذہ سے معلوم ہوا کہ اس ریگستانی علاقے میں قائم اس ادارہ میں تقریباً ساڑھے تین سو طلبہ زیر تعلیم ہیں واقعی یہ پیر طریقت حضرت علامہ سید نور اللہ شاہ بخاری مد ظلہ العالی کی کاوشوں اور بے لوث خدمات کا نتیجہ ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ھیکہ پروردگار عالم اپنے پیارے محبوب ﷺ کے صدقے اس چمنستان محمدی کو صداباغ و بہار رکھے اور اس کے جملہ اساتذہ و اراکین و معاونین کو دارین کی سعادتوں سے بہرور فرمائے۔ آمین
۞استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مو مولانا حافظ محمد اکبر حسین صاحب رضوی سنی تبلیغی جماعت باسنی ناگور شریف
آج مؤرخہ ۳ شعبان المعظم ۱۴۳۳ھ مطابق۲۴جون ۲۰۱۲ءوفد سنی تبلیغی جماعت دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف حاضر آیا۔ الحمد للہ دارالعلوم ھٰذا کے جشن دستار فضیلت کے موقع پر اہل علم ربران شریعت و طریقت کی تشریف آوری اور زیا اور زیارت سے آنکھوں کو ٹھنڈک اور دل و دماغ کو سکون میسر آیا۔خصوصاً بابا ئے قوم و ملت مخدوم گرامی حضور قبلہ مفتی اعظم راجستھان اور مخدوم گرامی نبیرۂ برکائیہ حضور امین ملت قبلہ دامت برکاتہ العالیہ اور استاذ الاساتذہ علامہ مفتی شیر محمد خان شیر راجستھان کی آمد سے یہاں جنگل میں منگل کا سماں ہے ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں ہیں تقریباً ۱۶ طلبہ درجۂ فضیلت میں دستارلے رہے ہیں اور ۱۰ طلباء کو سندو قرأت سے نوازہ جارہا ہے۔ اتنی تعداد درجۂ فضیلت میں فارغ ہونے والوں کی بہت کم اداروں میں دیکھی جاتی ہے اس سے ظاہر ہے عوام اہلسنت کو دارالعلوم انوار مصطفیٰ کی تعلیمی تبلیغی کارکردگی پر مکمل اعتماد ہے. اور کیوں نہ ہو کہ داالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف مفتی اعظم راجستھان کی سرپرستی میں دین و سنیت میں کوشاں ہے ۔ہماری دعاہے کہ پرور دگار اپنے حبیب پاک کے صدقے میں پر سال اسی طرح تشنگان علوم دینیہ کو سیراب کرتا رہے۔ اور دین و سنیت کی اشاعت میں سر گرم عمل رہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے محترم بزرگ مخدوم گرامی سید کبیر احمد شاہ بخاری کا سایہ تادیر قائم و دائم رکھے اور شیخ الحدیث و مہتمم ادارہ پیر سید نور اللہ شاہ صاحب کے علم و عمل میں خوب خوب ترقیاں عطافرمائے مدرسین حضرات اور کار کونان کو دونوں جہاں میں شادو آباد رکھے،آمین
۞ماہر روحانیات حضرت قاری صوفی عبد الوحید صاحب قادری مہتمم جامعہ فیضان اشفاق ،ناگور شریف ،راجستھان.
آج بتاریخ ۶ ربیع الاول شریف ۱۴۳۹ھ مطابق ۲۶ نومبر ۲۰۱۷ء بروز اتوار مغربی راجستھان کی عظیم دینی درسگاہ ”دارالعلوم انوار مصطفیٰ“ کے سالانہ جلسۂ دستار فضیلت اور یہاں پر آرام فرما بزرگوں کے عرس مبارک کے موقع سے دارالعلوم کے متمم حضرت علامہ سید نور اللہ شاہ بخاری کی خصوصی دعوت حاضری ہوئی ۔الحمد للہ ! دارالعلوم کی عمارت مسجد اور دارالعلوم سے متصل درگاہ شریف تعمیر و تزہین کو دکیکھ کر دل باغ ہوگیا ۔اس ادارہ کو تعلیمی تعمیری پر سہ اعتبار سے خوب سے خوب تر پایا یہاں کے لوگ حسنِ اخلاق کے جامع نظر آئے۔ فقیر قادری کی عام اہلسنست سے پر زور تعاون کی اپیل ہے کہ جہاں تک ہو سکے اس تعلیمی ادارہ کا دامے درمے قلمے سخنے تعاون کرکے اجر عظیم کے مستحق ہوں ان اللہ لایضع اجر المحسنین ۔بارگاہ رب ذوالجلال میں دعا ہے کہ مولیٰ تعالیٰ اس ادارہ کو دن دونی رات چوگنی ترقیاں عطافرمائے۔ آمین